بیجنگ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق شنگھائی کے حکام نے احتیاط کے ساتھ لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں مزید نرمی کی ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شنگھائی میں 24 گھنٹوں میں 18 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ 7 اموات ہوئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق شنگھائی شہر میں گزشتہ ماہ سے اب تک 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ شنگھائی میں گزشتہ ماہ سے لاک ڈاؤن نافذ رہا ہے۔