سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںشنگھائی کے کچھ علاقوں میں کورونا وباء کے پھیلاؤ میں کمی

شنگھائی کے کچھ علاقوں میں کورونا وباء کے پھیلاؤ میں کمی

بیجنگ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر شنگھائی کے کچھ علاقوں میں کورونا وباء کے پھیلاؤ میں کمی کے بعد کچھ رہائشی علاقوں کے افراد کو دو ہفتے بعد گھروں سے نکلنے کی اجازت مل گئی۔
ذرائع کے مطابق شنگھائی میں کوئی نیا کورونا کیس رپورٹ نہ ہونے پر 7 ہزار رہائشی یونٹس پر عائد پابندیاں ختم ہوگئیں۔
دوسری جانب امریکی محکمۂ خارجہ نے بھی کورونا وباء کے پیش نظر امریکی اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ شنگھائی میں واقع قونصل خانے سے نکل جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شنگھائی میں بغیر علامات والے کورونا کے 22 ہزار 348 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اس وقت چین کے 45 شہروں میں مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز