دزاپ ( ھمگام نیوز) رساناک نیوز کے مطابق کمپین فعالین بلوچ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ گذشتہ رات 25 فروری کو قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے شورو دزاپ کے احتجاج میں زخمی ہونے والے متعدد بلوچ مظاہرین کو اسپتال کے اندر سے گرفتار کیا اور ان کی پٹائی کی
قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لئے گئے کچھ مظاہرین کی شناخت یہ ہیں: “عبد الجلیل شاہبخش ولد ملا حسین، زکریا ولد یار محمد ، سعید ولد یار محمد عمر ملا حسین جو اس کے ہاتھ میں دو “گولیاں لگی تھیں اور ایک گولی ٹانگ میں لگی تھی ـ
متعدد دیگر کے جانحق اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے کمیونیکیشن کی عدم رسائی کی وجہ سے ان کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ہے
قلعہ بولی ، شورو ، کورین کی صورتحال کو “انتہائی خطرناک ” قرار دیا گیا ہے۔
جبکہ احتجاج کو روکنے اور مظاہرین کے حوالے کرنے کے لئے قابض ایرانی سکیورٹی فورسز نے شورو ، کورین اور قلعہ بید اضلاع میں عمائدین اور معتمدین پر بھی دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ وہ اس شورش کر ٹھنڈا لر سکیں ـ
باخبر ذرائع کے مطابق: “پہلے ، زخمی ہونے والے عمر کو اسپتال لے جایا گیا ، اور پھر سیکیورٹی فورسز نے اس کی شناخت کرنے اور اسے اسپتال لے جانے والے افراد کی شناخت کے بعد ، اس کے پیچھے کونسل ہاؤس پہنچا اور اسے گرفتار کرلیا۔”
ان کی گرفتاری کے وقت ان کو شدید مارا پیٹا گیا اور پھر کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
حراست کی صحیح جگہ اور حراستی سہولت کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔