دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںشپکول کولواہ میں فوج کے ہاتھوں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد...

شپکول کولواہ میں فوج کے ہاتھوں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کی جبری گمشدگی باعث تشویش ہے ـ ایچ آر سی بی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)ایچ آر سی بی نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے شپکول کولواہ میں فوج کے ہاتھوں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کی جبری گمشدگی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا –

ایچ آر سی بی کے مطابق شپکول کولواہ میں فوج کے ہاتھوں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کی جبری گمشدگی کے بارے میں حیرانگی ہوئی ہے اپنے بیان میں اس بات کا اظہار کرتے ہو کہا ہے کہ متاثرین میں بارپی اس کے دو بچے یار جان اور شوکت شامل ہیں ۔ جبکہ ایک اور خاتون نہال بھی متاثرین میں شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج فوری طور پر نہال اور بارپی کو ان کے بچوں سمیت دوسرے گرفتار شدگان کو رہا کرے ـ

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کولواہ شپکول میں قابض پاکستانی فوج نے بلوچ خواتین نھال ،باربی کو ان کے بچوں کے سمیت حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‫ ہے- ‫ جبکہ بچوں کی شناخت یار محمد اور شوکت کے ناموں سے ہوئی تھی اور فوج کشی کے دوران قابض پاکستانی فوج نے کئی گھروں کو بھی جلایا بھی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز