شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںشہداء کا خون بانجھ نہیں انکے قربانیاں تحریک کے لیے سنگ میل...

شہداء کا خون بانجھ نہیں انکے قربانیاں تحریک کے لیے سنگ میل ہے۔ بلوچ سالویشن فرنٹ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ نے شہید نثار مینگل شہید قمبر چاکر شہید الیاس نذر شہیدحلیم بلوچ شہید باز خان مری اور شہید حسن جان بلوچ کو یا د کرتے ہوئے انہیں بلوچ قومی نجات کی جدوجہد میں بیش بہا قربانیوں اور خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کہ شہداء کا خون بانجھ نہیں اور انکے قربانیاں اور شہادتیں تحریک کے لئے سنگ میل ہے انہوں نے جس مقصد کے لئے جہد کی وہ آزادی اور انسانیت کے لئے جدوجہد پر مبنی ہے ترجمان نے کہاکہ ریاست شہداء کی مقصد جدوجہدکو روایتی حربون سے ختم نہیں کرسکتا کسی کو شہید کرکے اس کے سوچ کو بہاؤ کو نہیں روکا جاسکتاہزاروں سرگرم آزادی پسند بلوچ فرزندوں کو شہید کرنے کے بعد بھی ریاست جہد آذادی کے حوالہ سے کسی قسم کا خلاء پیدا نہیں کرسکا بلوچ جدوجہد کو توڑنے کے لئے بلوچستان میں انسانی المیوں کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے کوئی دن ایسا نہیں کہ بلوچ علاقوں میں ریاستی کاروائیوں کا سلسلہ رک جائے بلکہ اس میں شدت پیدا کی جارہی ہے ترجمان نے کہاکہ شہداء کی جدوجہد کو توڑنے کے لئے ترقی کا راگ الاپ کر بلوچ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکا جارہاہے بلوچ قوم کی ترقی کے دعوے نو آبادیاتیسوچ ہے جس کا مقصد بلوچ قوم کی ترقی نہیں بلکہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور بلوچ زمین کا استعمال ہے انگریز اور رومن اپمپائرز نے کسی کو ترقی نہیں بلکہ وہ اپنے نو آبادیوں کو لوٹا اور آج ریاست مختلف پروجیکٹس کو بلوچ قوم کی خوشحالی سے منسوب کر کے بلوچ قوم کو بہکانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ وہ ریاست کو اقتصادی طور پر مضبوط کرنے کے لئے بلوچ سرزمین اور وسائل کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بلوچ قوم کو اپنا دست نگر اور غلام بنائے ترجمان نے کہاکہ بلوچ عوام قومی شہداء کی تقلید کرتے ہوئے ان کی فکر و فلسفہ کو بلوچ قومی نجات کا ضامن سمجھیں اور قومی آزادی کے جدوجہد کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں بلوچ جدوجہدآزادی ایک زمینی حقیقت اور فطری عمل کی پیداوار ہے شہداء نے جس فکر اور شعور کو وراثت کے طور پر چھوڑا ان کی جسمانی قتل سے جہد آزادی کی عمارت منہدم ہونے کے بجائے ان کے فکر و سوچ اور فلسفہ سے تعمیر ہوتی رہی گی اسے کوئی بھی طاقت نہیں گراسکتا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز