یکشنبه, اپریل 27, 2025
Homeخبریںشہدائے جون کی یاد میں ریفرنس منعقد کیا گیا، بی آر ایس...

شہدائے جون کی یاد میں ریفرنس منعقد کیا گیا، بی آر ایس او

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کز ی ترجمان حمدان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 12جون کو بلوچستان کے علاقے ڈنڈار میں شہدائے جون کی یاد میںتعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس میںصباءدشتیاری سمیت تما م شہداءکو انکی بے لوث قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ ریفرنس میں بی آر ایس او کے سینٹرل کمیٹی کے رکن اورہوشاب زون کے دوستوں نے بھی شر کت کی۔ریفرنس میں بی آر ایس او کے سینٹرل کمیٹی کے رکن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست آئے روز بلوچ نوجوانوں کو اغواءکر رہی ہے ہماری پیاروں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جا رہی ہیں ۔ریاست نے صباءدشتیاری کو شہید کر کے علم و زانت کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کی، شہیدنے جس راہ پر چلتے ہوئے جامِ شہادت نوش کی وہ ہمارے اور لیے مشعل راہ ہے جس پر چلتے ہوئے ہم اپنے قوم کو اس غلامی کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔بی آر ایس او کے رہنماﺅں نے شہید صباءدشتیاری سمیت تمام شہداءکو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے انکی بے لوث قربانیوں پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز