کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے شہدائے مرگاپ کے نویں برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے مرگاپ کی تحریک آزادی کیلئے جدوجہد اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیر محمد بلوچ، بی این ایم کے چیئرمین شہید غلام محمد بلوچ ، اور مر کزی رہنما لالا منیر بلوچ کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دن دہاڑے ان کے وکیل کچکول علی ایڈوکیٹ کے دفتر سے اٹھا کر چند دن کے بعد ازیت گاہوں میں شدید تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا اور ان کی لاشیں تربت میں مرگاپ کے مقام پر پھنکی گئی۔
شہدائے مرگاپ سمیت ہزاروں شہیدوں نے ملک و سرزمین کی دفاع کیلئے دشمن کے سامنے جھکنے سے موت کو ترجیح دی۔ شہدا کے بے لوث قربانیوں کے باعث بلوچ قوم کی آواز آج دنیا بھر میں سنی جارہی ہے۔
شیر محمد بگٹی کا کہنا تھا کہ قومیں مرنے سے ختم نہیں ہوتی ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی اور شہدائے مرگاپ جیسے قد آور اور مخلص رہنماوں کی قربانیوں اور جہد مسلسل نے اس تحریک کو ایسے ثپوت فراہم کیئے ہیں جو ناقابل شکت ہیں
ترجمان نے مزید کہا کہ شہدا کی برسی کے موقع پر بلوچستان کے مختلف زونز اور کراچی میں ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ جبکہ یورپ میں گریس کے دارلحکومت ایتھن میں بھی شہدا کی یاد میں ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بی آر پی کے گریس چیپٹر کے صدر اسلم کیازئی بلوچ سمیت افغان کمینٹی نے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا مرگاپ نے جس مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نظرانے پیش کیئے ہیں اس مقصد کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گا۔
بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ مکران سمیت قلات، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں ریاستی اداروں کی پریشر اور دھمکیوں کے باوجود بھی بی آر پی کے کال پر تاجر برادری نے دکانیں اور کاروبار بند رکھے جن کے ہم مشکور ہیں۔