کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپیندنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں ہفت دسمبر شہدائے کوہ سلیمان شہید دوست محمد بزدار شہید محمدان بزدار شہید یار خان بزدار اورکوہ سلیمان کے محاز پر شہید ہونے والے تمام بلوچ سپوتوں کو یاد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی کوششیں بلوچ قوم کے لئے مشعل راہ ہے ان کی قربانیاں درس جدوجہد ہے جو ثابت کرتی ہے کہ جو لوگ ثابت قدمی سے قومی مقصد سے وابسطہ رہتے ہیں جیت ہمیشہ ان کی سوچ اور فکر کی ہوتی ہے جو شہداء کے سوچ اور مقصد میں رکاوٹ بن جاتی ہے وقت ان کی نام و نشان مٹاکر انہیں نشانہ عبرت بناتی ہے ترجمان نے کہاکہ شہدائے کوہ سلیمان کی قربانیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپنی آزادی شناخت اور بقاء کے لئے جدوجہد کرنے والے انسان کسی بھی صورت نہیں مرتے ان کی سوچ اور فکر ہمیشہ ان کی کوششوں اور جدوجہد کو تسلسل دیتا ہے اور آخری فتح ان کی ہوتی ہے وہ جیت جاتے ہیں ان کی شہادت سے ان کی مشن اور مقصد کا خاتمہ نہیں ہوتا ہے بلکہ ان کی قربانیوں سے ان کی مشن اور فکر کو حوصلہ اور طاقت ملتی ہے بلوچ شہداء چائے وہ کسی بھی ادوار اور دہائی ہو ہمیشہ سے آزادی کی جدوجہد کو اپنی قربانیوں سے زندہ رکھاہے انہوں نے کبھی بھی دشمن کی طاقت دہشت لالچ اور جبر کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا تر جمان نے کہاکہ ریاست نے ہمیشہ شہداء کے فکر اور جدوجہد کو کاؤنٹر کرنے کے لئے اپنی قوت طاقت اور وسائل کو استعمال کرتا آرہاہے آج بلوچ وطن کے کونے کونے میں ریاست کی جبر دہشت اور جارحیت کا مقصد بلوچ قوم کو ایک آزاد اور خوشحال بلوچ مستقبل کی تشکیل سے روکنا ہے گوادر چین اقتصادی راہداری جیس منصوبوں کا مقصد بلوچ قوم کی ترقی نہیں بلکہ بلوچ نسل کشی اور بلوچ قومی جدوجہد کو کاؤنٹر کرنے کی کوشش ہے ریاست کے باج گزار پارلیمنٹرین مراعات یافتہ گروہ اور نام نہاد دانشور شدت کے ساتھ اس منصوبہ کو بلوچ خوشحالی سے تعبیر کرتے ہوئے دنیا اور سادہ بلوچ عوام کے آنکھوں میں دھول جھونک کر نام نہاد ترقی کے پراپیگنڈے کو جواز کے طور پر پیش کررہے ہیں