کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے ہوشاپ میں قابض پاکستانی فورسز کی گولا باری شہید ہونے والے دو معصوم بچوں کی لاش لے کر کوئٹہ میں دھرنا دے کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اور مظاہرین نے یہ مطالبہ کیا گیا کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر سزا دی جائے اور بلوچستان میں معصوم شہریوں کا قتل عام بند کیا جائے کئی دنوں ریلی، احتجاج اور دھرنا کے بعد آج ہوشاپ میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کو کوئٹہ کے علاقے نیو کاہان مری میں شہدائے بلوچستان قبرستان میں آج سپرد خاک کر دیا گیا ـ
واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے قابض پاکستانی فورسز اور دیگر ادارے مقبوضہ بلوچستان میں معصوم بچوں کو نشانے میں تیزی لائی ہے ـ اسی طرح 18 اکتوبر کو قابض پاکستانی فورسز نے واشک میں جارحیت کرتے ہوئے لال بخش کے گھر میں گھس کر چھاپہ کے دوران دو معصوم بچوں کو جبری اغوا کا شکار بنا کر اپنی حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ـ