پسنی (ہمگام نیوز)بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں نے احتجاجاََمکران کوسٹل ہائی وے کوبندکردیا ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،شہرمیں گزشتہ پندرہ دن سے بجلی کی سپلائی بندہے ،تفصیلات کے مطابق پسنی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ پندرہ روز سے بجلی کی سپلائی بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہرمیں پینے کے پانی کی بھی قلت ہے ،بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف پسنی کے شہریوں نے احتجاجاپسنی زیروپوائنٹ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا ،پانچ گھنٹے تک روڑبندہوجانے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قظاریں لگ گئیں ،احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ کیسکوکاایکسئین اور ایس ڈی او جان بوجھ کر حالات کو خراب کرناچاہتے ہیں معمولی فالٹ کی درستگی کے لیئے دس دس گھنٹے بجلی کی سپلائی کو بندکردی جاتی ہے ،انہوں نے بتایا کہ کیسکواہلکارخراب ٹرانسفارمرکوبنانے کے لئیے لے جاتے ہیں اورانہیں واپس نہیں لاتے جس کی وجہ سے پسنی کے مختلف علاقوں میں بجلی کاسخت بحران ہے ۔دریں اثناء تحصیلدارپسنی نعیم گچکی ،چئیرمین میونسپل کمیٹی حکیم بلوچ اور کیسکو کے ایل ایس حاصل بلوچ نے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کیئے جس کے بعد انہوں نے اپنا احتجاج ختم کرکے مکران کوسٹل ہائی وے کو عام ٹریفک کے لیئے کھول دیا۔