یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںشہر میں 17 سالہ دو بلوچ دختران کی دو لاشیں برامد

شہر میں 17 سالہ دو بلوچ دختران کی دو لاشیں برامد

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 21 دسمبر 2021 کی شام کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار کے پیرسہراب سیکشن کے ترکانی گاؤں سے دو 17 سالہ بلوچ لڑکیوں کی لاشیں اس گاؤں کے قریب سے برآمد ہوئیں ہیں ـ

دونوں بلوچ لڑکیوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ اور نہ اس واقعات کے محرکات کے بارے میں ابھی تک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے ـ

واضح رہے کہ رواں سال ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں ہر سمت قتل و غارتگری، قابض کے ہاتھوں بلوچوں کی پھانسی دینے کے علاوہ سپاہ پاسداران انقلاب کی پروردہ ڈیتھ اسکواڈز کے ہاتھوں معصوم بلوچوں کا قتل عام تیزی کے ساتھ جاری ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز