جمعه, اکتوبر 18, 2024
Homeخبریںشہیدوں نے اپنے خون سے بلوچ جہد کی آبیاری کی ہے۔ بی...

شہیدوں نے اپنے خون سے بلوچ جہد کی آبیاری کی ہے۔ بی آر پی

( ہمگام نیوز )
بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کوجاری بیان میں شہید جلیل ریکی اور یونس بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ شہدا کے لہو کو کسی بھی طرح فراموش نہیں کیا جاسکتا شہیدوں نے اپنے خون سے بلوچ جہد کی آبیاری کی ہے۔

شیر محمد بگٹی نے پارٹی کے مرکزی رہنما شہید جلیل ریکی کی برسی کے معوقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے جلیل ریکی شہید نے بلوچ تحریک کی سیاسی میدان میں نوجوانوں کو متاثر کرنے اور انہیں جدوجہد آزادی کی طرف راغب کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔

انھونے مزید کہا ہے شہید جلیل ریکی جدوجہد بلوچ نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہےشہید کی سرزمین کیلئے خدمات ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھی جائے۔

یاد رہے کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی رہنما شہید جلیل ریکی کو 13 فروری 2009 کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سریاب روڈ کوئٹہ سے درجنوں لوگوں کی موجودگی میں اٹھا اور انہیں دو تین سال تک غیر قانوں قید میں رکھا اور جبکہ 23 نومبر 2011 کو کیچ کے علاقے مند سے جلیل ریکی شہید اور شہید یونس بلوچ کی مسخ شدہ لاشیں پھنک دی گئی۔

بی آر پی کے ترجمان شیر محمد بلوچ نے بلوچستان کے تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدوں کے لہو سے اس تحریک کی بنیاد رکھی گئی ہے اور اس کو منزل مقصد تک پہنچانا ہی ہر باشعور کا مقصد ہونا چائیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز