کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچار شہید الہٰی بخش عرف توکل ولد رحیم جان ساکن بیدری کیلکور تین جولائی کو طعبی موت کی سبب جامِ شہادت نوش کر گئے۔
ترجمان کے مطابق وہ گزشتہ ایک سال سے بلوچستان لبریشن فرنٹ کی پلیٹ فارم سے بلوچ جنگِ آزادی میں قومی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ شہید ایک مخلص ، بہادر اور جفا کش سرمچار تھے ۔انہوں نے کیلکور اور ملحقہ علاقوں میں آخری سانس تک قومی فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے پارٹی کے لیے گران قدر کارنامے سرانجام دئیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ شہید الہٰی بخش سمیت تمام قومی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کی منزل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی عہد کرتی ہے۔