چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںشہید امیربخش، شہید بی بی زامر، شہید منان بلوچ سمیت شہداء کو...

شہید امیربخش، شہید بی بی زامر، شہید منان بلوچ سمیت شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بی ایس ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپیندنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری  بیان میں شہید امیر بخش سگار  شہید بی بی زامر بلوچ شہید ڈاکٹر منان  بلوچ سمیت ان کے ساتھی شہداء کوبلوچ قومی تحریک میں رہنمایانہ کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ محاذ آزادی پر ان کی قومی خدمات قابل ستائش اورتحریک آزادی کے لئے ان کی کوششیں سنگ میل ہے وہ سرگرم قومی جہد کار تھیں  ان کی بے وقت جسمانی جدائی قومی تحریک کے لئے المیہ سے کم نہیں ان کی فکر و عمل و کردار بلوچ قوم کا اثاثہ ہے جو آنے والے بلوچ نسلون کے لئے مشعل راہ کی مانند ہے ترجمان نے کہاکہ شہداء نے  تحریک آزادی کو اپنے گران قدر قربانیوں اور محنت وصلاحیت سے ایندھن دیتے ہوئے  منظم اور متحرک سمت دی ایسے سرگرم اور متحرک رہنمایان تاریخ کے ستارے پر ہمیشہ زندہ رہیں گے  جنہوں نے اپنی صلاحیتیوں کا بہتریں استعمال کرتے ہوئے بلوچ  مخالف سوچ  کو بے حوصلہ کردیا تھا راجی سنگر کے ایسے رہنماہوں کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گے ترجمان نے کہاکہ شہداء جدوجہد آخری فتح کے علمبردار  رہے بلوچ  شہداء ہر  مصائبکا خندہ پیشانی سے سامنا کرتے ہوئے زندگیاں داؤ پر لگاکر قومی جدوجہد کا زیست  بن گئے انہوں نے اپنے لہو اور قربانیوں سے آزادی کے جدوجہد کو ایندھن دی ترجمان نے کہاکہ شہداء نے جبری الحاق کو بلوچ قومی مسئلہ کا بنیادی محرک قرار دیتے ہوئے ریاست اور ان کے کاسہ لیس پارٹیوں کے پارلیمانی موقف کو مسترد کرتے ہوئے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہاکہ بلوچ قومی مسئلہ مخصوص انتظامی حقوق اور ریاستی مراعات و پیکجز کانہیں شہداء نے اس تاریخی و زمینی حقیقت کو لے کرقومی غلامی کے خاتمہ کو آزادی کا نعم البدل اور حاصل و صول قرار دیا ترجمان نے کہاکہ آزادی کے لئے جاری جدوجہد میں شہداء کا خون اور لاتعداد قربانیاں شامل ہے ان کی کوششیں رائیگاں نہیں جائین گے اگر چہ جدوجہد آزادی مختلف نشیب و فراز سے گزر کر اس مرحلے کو طے کیا ہے جو یقیناًفیصلہ کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز