بسیمہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق شہید ثاقب کریم کی میت ان کے آبائی علاقے بسیمہ پہنچ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 8 جولائی کے روز آذربائجان کے مرکزی شہر باکو میں سمندر کنارے شہید ہونے والے بسیمہ کے رہائشی ثاقب کریم کی میت گزشتہ شب باکو سے لاہور پہنچی تھی جوکہ ذرائع کے مطابق فیملی کے ہمراہ آج رات ان کے آبائی علاقے بسیمہ پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ ثاقب کریم گزشتہ کئی سالوں سے آذربائجان میں سیاسی پناہ پر رہائش پزیز تھے۔