پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںشہید حیات بلوچ کے ظالمانہ قتل کے خلاف جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ...

شہید حیات بلوچ کے ظالمانہ قتل کے خلاف جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا: ایف بی ایم

 

جرمنی(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج کے ظالمانہ کاروائیاں پچھلے سات دہائیوں سے جاری ہیں جہاں بلوچ معاشرے کا ہر فرد اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اس ظلم، بربریت اور قتل و غارت گری کا شکار ہوئے ہیں۔
13 اگست کے دن اپنی نام نہاد اور جھوٹی آزادی کے جشن سے ایک دن پہلے تربت کے علاقے آبسر میں قابض پاکستانی فوج نے ایک نوجوان بلوچ طالب علم حیات مرزا کو اس کے والدین اور بھائی کے سامنے گولیاں مار کر شہید کردیا۔ یہ واقعہ اپنے آپ میں ایک ایسی ظلم کی داستان ہے جس کی مثالیں شائد ہی دنیا کی تاریخ ٹٹولنے سے کہیں دستیاب ہو۔ اس ظالمانہ و بہیمانہ قتل کے خلاف پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے اور پچھلے کئی دنوں سے نہ تھمنے والا احتجاج جاری ہے جس کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
ایف بی ایم نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ یہ قتل ہماری بد ترین غلامی کی واضح اور شفاف نشاندہی کرتا ہے، جہاں ایک جاہل بندوق بردار سپاہی اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کو دن دھاڑے اس کے خاندان کے سامنے بے دردی سے شہید کردیتا ہے۔ ہماری جدوجہد ہونی چاہئیے کہ ہم بلوچستان کے تمام نوجوانوں کی زندگیاں اور مستقبل محفوظ بنانے کے لئے ایسی لائحہ عمل تشکیل دیں جس سے اس غلامی سے اپنی قوم اور سرزمین کو نجات دلا سکیں۔

فری بلوچستان موومنٹ نے مزید بتایا کہ شہید حیات بلوچ سمیت بلوچستان کے دیگر ہزاروں بلوچ شہیدوں کے ردعمل میں 5ستمبر کو جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ تمام سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے اداروں اور انسان دوستوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس احتجاج میں اپنا حصہ ڈال کر حیات بلوچ اور ظلم کے شکار تمام بلوچستان کی آواز کو آگے پہنچانے میں اپنی اخلاقی ذمہ داری ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز