ہرنائی(ہمگام نیوز) پشتونخوامیپ نے شہید خدائے نور تارن کو قومی تحریک کی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہید خدائے نور تارن ایک بے لوث کارکن تھےجس نے ہمیشہ پارٹی کیلئے کام کیا شہید کی قومی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگابیان میں لواحقین سے تعزیت اور شہید کی جنت میں بلنددرجات کیلئے دعا کی گئی درایں اثناءشہید خدائے نور تارن کو کھوسٹ میں سپردخاک کردیاگیا نمازجنازہ میں پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ، سید لیاقت آغا ، ضلع ہرنائی کے سیکرٹری محمد نعیم ، شاہ زمان ،میروائس خان کاکڑ ،ملک عبدالسلام ، سعید محمد ،سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین شاہجان پٹھان ،ملک شیر جان سنزرخیل ، حاجی لعل محمد ، عنایت اللہ ، امان اللہ ظہیر ، دلاور شاہ ، محمد ایوب ، شین گل سمیت مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں وکارکنوں ںسمیت لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی فاتحہ خوانی کھوسٹ میں ہورہی ہے۔