دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںشہید زامر بگٹی کو دسویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے...

شہید زامر بگٹی کو دسویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے سردار بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ ،شہید نواب اکبر خان بگٹی کی نواسی اور نواب براہمداغ بگٹی کی ہمشیرہ زامر بگٹی کی دسویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدا کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا- انہیں بلوچ قومی تحریک سے قربت اور سپورٹ کرنے کی سزا دی گئی –
پاکستان تمام تر جبر و ظلم ،دہشت گردی کے باوجود اپنی بلوچ تحریک اپنے منزل کی جانب رواں دواں ہے –
بلوچ قومی فرزندوں نے دشمن ریاست سے اپنے شہدا کے خون کا بدلہ آزادی کی صورت میں لینے کا قسم اٹھایا ہے. لاتعداد جانوں کی قربانی کے بعد اگر کوئی پاکستان کو سہارا دینے کی کوشش کرے یا شہیدا کے لہو سے انحراف کرے تو بلوچ قوم اس کے لیے زمین تنگ کردے گی-
انہوں نے مزید کہا آج سے دس سال قبل پاکستانی ریاست سے بلوچ قومی تحریک کے خیر خواہ اور مددگار بانک زامر بگٹی کو ان کی بیٹی جانان اور ڈرائیور برکت کے ساتھ ایک قاتلانہ حملے میں شہید کیا-
ترجمان نے آخری میں کہا کہ بلوچ قوم اپنی بیٹیوں کے عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی-
ہمارا ایمان ہے کہ شہیدا کے لہو ہمارے صفوں میں عزم،اتحاد اور تحریک کو زندہ رکھیں گے-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز