کوئٹہ (ہمگام نیوز) آج چھبیس اگست 2016 کو نواب اکبر بگٹی کی دسویں برسی ہے۔ وہ 26 اگست 2006 کو کوہلو کے قریب تراتانی کے مقام پر اپنی جانثار ساتھیوں کے ساتھ پاکستانی قابض فوج کے خلاف جنگ کرتے ہوے جام شہادت نوش کی۔
شہید نواب اکبر خان بگٹی نے بلوچ قوم کی بہتر مستقبل اور بلوچ قوم کی آنے والی نسلوں کے لیے خود کو قربا ن کر دیا۔ نواب صاحب نے جس طرح پیران سالی میں اپنی جدوجہد جاری رکھا اس کی مثال شائد ہی کسی دوسرے قوم میں ملتی ہو۔ نواب صاحب کی قربانی کو بلوچ قوم رہتی دنیا تک نہیں بھول سکتی – آج نواب صاحب ہم سے جسمانی طور پر تو الگ ہو چُکے ہیں لیکن اُنکی نظریہ ہمیشہ ہماری راہ نمائی کرتی رہیگی۔