کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے 26اگست کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 26 اگست کو بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے ہڑتال کے کال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔حمدان بلوچ نے بی آر ایس او کے تمام زونوں کو تاقید کی ہے کہ ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی نویں بھرسی کے مناسبت سے اپنے علاقوں میں تعزیتی ریفرنسز اور شہید کی ایثالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔شہید نواب اکبر خان بگٹی نے بلوچ مادرِ وطن کی دفاع میںجامِ شہادت نوش کی اور بلوچ قوم کی آنے والی نسلوں کو یہ پیغام دیا کہ ظالم کے آگے جھکنے سے بہتر ہے اپنی سرزمین کی دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کریں ۔نواب اکبر خان بگٹی 26اگست 2006میں تراتانی کے پہاڑوں میں پاکستانی فوج کی بمباری اور کیمیکل ہتیاروں سے شہہید ہوئے جو بلوچ سائل ، وسائل اور بلوچ سرزمین کی بقاءکی جنگ لڑ رہے تھے۔حمدان بلوچ نے ٹرانسپورٹرز اور کاروباری حضرات سے درخواست کی کہ وہ 26اگست کو اپنا کاروبار بند کر کے دشمن ریاست کے خلاف بھرپور نفرت کا اظہار کریں۔