دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںشیراز جیل میں تین بلوچ شہریوں کو پھانسی دے دی گئی

شیراز جیل میں تین بلوچ شہریوں کو پھانسی دے دی گئی

شیراز (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں شیراز کی عادل آباد جیل کے اہلکاروں نے اس جیل میں تین بلوچ شہریوں کو پھانسی دی ہے۔

ہرانا نیوز ایجنسی نے بلوچ قیدیوں کی شناخت “احمد سالارزہی”، “نعیم شاہبخش” اور “محمد انبرزہی” کے نام سے کی ہے۔
ان افراد پر منشیات سے متعلق جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
قابض ایرانی فورسز نے ان افراد کے اہل خانہ کو بھی دھمکیاں دیں اور مطالبہ کیا کہ اگر میڈیا میں پھانسی کی خبریں آئیں تو ان سے نمٹا جائے گا ـ

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں جیل حکام کی جانب سے مختلف الزامات کے تحت متعدد دیگر قیدیوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں ایران کے مختلف شہروں کی جیلوں میں سزائے موت پر عمل درآمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز