دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںشیراز کی عادل آباد جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی...

شیراز کی عادل آباد جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

شیراز ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز 12 دسمبر کو فجر کے وقت شیراز کی عادل آباد جیل میں منشیات کے جرائم کے الزام میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی۔

 

اس بلوچ قیدی کی شناخت 31 سالہ “وحید ناروہی ولد سرور خان ہے بتائی گئی ساکن زاہدان ہے ـ

بتایا جاتا ہے کہ وحید کو 2018 میں شیراز سے منشیات کے جرائم سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، وحید کی پھانسی سزا پر عمل درآمد سے قبل اس کے اہل خانہ کو بتائے اور ملاقات کے بغیر عمل میں لائی گئی۔

 

حالیہ ہفتوں میں بلوچ قیدیوں کو پھانسی دینے کی تعداد میں اضافے نے دیگر قیدیوں کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کے کارکنوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

 

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز