چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںشیرانی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،انسپیکٹر اور ایف سی اہلکار سمیت...

شیرانی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،انسپیکٹر اور ایف سی اہلکار سمیت چار ہلاک

شیرانی (ہمگام نیوز) شیرانی میں مسلح حملہ آوروں نے پولیس چیک پوسٹ پر علی الصبح حملہ کرکے چار اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتھار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں مسلح افراد نے پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر علی الصبح 4 سے 5 بجے کے درمیان پہلے دستی بم پھینکے اور اسکے بعد فائرنگ کی۔

حملے کے نتیجے میں انسپیکٹر بہادر خان بابر، افضل شیرانی اور باز خان حریفال ہلاک ہوگئے جو مقامی پولیس اہلکار تھے جب کہ ایف سی کا ایک اہلکار بھی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں رات بھر موبائل سروس بند تھے اور اسی علی الصبح پولیس کی چوکی پر حملہ کرکے مقامی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا۔

واقعے کے بعد تین پولیس اہلکاروں کے ورثاء اور مقامی لوگوں نے لاشوں کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان سے بلوچستان کو ملانے والی شاہراہ بند کرکے دھرنا دیا اور ریاست کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

حملے کی زمےداری مزہبی عسکریت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کرتے ہوئے اپنے ویب سائٹ پر چار اہلکاروں اور اپنے ایک ساتھی کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز