جمعه, جنوري 24, 2025
Homeخبریںصارفین اپنے کروم براﺅزرکواپڈیٹ کرلیں ورنہ ہیکرز کا نشانہ بن سکتے ہیں:گوگل

صارفین اپنے کروم براﺅزرکواپڈیٹ کرلیں ورنہ ہیکرز کا نشانہ بن سکتے ہیں:گوگل

کیلی فورنیا(ہمگام نیوزڈیسک) گوگل نے تمام صارفین کو انتباہ جاری کیا ہے کہ صارفین اپنے کروم براﺅزر کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں ورنہ وہ ایک بگ کی وجہ سے ہیکرز کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

گوگل کروم میں عام طورپر اپ ڈیٹس خودکار اور خاموشی سے ہوجاتی ہیں مگر گوگل نے صارفین کو کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اس ویب براﺅزر کا تازہ ترین ورژن استعمال کریں۔

کمپنی کے مطابق زیرو ڈے نامی بگ سے ہیکر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

کروم سیکیورٹی انجنیئر جسٹن سکوچ نے مختلف ٹوئیٹس میں بتایا کہ ہیکرز اس بگ کے ذریعے فلیش کو ہدف بناتے ہیں۔

گوگل نے کہا ہے کہ کروم کے ورژن 70.0.3626.121 کو انسٹال کرلیں جس میں اس بگ کے لیے فکس دیا گیا ہے۔

گوگل نے صارفین کو بتایا کہ یہ بگ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو ہدف بناتا ہے اور اس سے وہ افراد متاثر ہوسکتے ہیں جو ونڈوز 7 آپریٹنگ سسٹم اور 32-bit سسٹمز چلارہے ہوں اور انہیں آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن انسٹال کرلینا چاہئے یا مائیکرو سافٹ کی جانب سے جاری سیکیورٹی اپ ڈیٹس کو انسٹال کرلیں۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیکیورٹی خامی کے نتیجے میں کمپیوٹر میں میل وئیر انسٹال ہوجاتا ہے اور اس سے ونڈوز کے ساتھ ساتھ میک، کروم او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

آپ کروم اوپن کرکے تھری ڈاٹ آئیکون پر کلک کرکے ہیلپ میں جائیں اور وہاں اباﺅٹ گوگل پر کلک کرکے جان سکتے ہیں کہ آپ براﺅزر کا کونسا ورژن استعمال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز