دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںصارم برنی ٹرسٹ سے 10 آکسیجن ٹینک عطیہ کرنے کی اپیل ...

صارم برنی ٹرسٹ سے 10 آکسیجن ٹینک عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں : بھارتی این جی اؤ

صارم برنی ٹرسٹ سے 10 آکسیجن ٹینک عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں : بھارتی این جی اؤ

دہلی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رورٹس کے مطابق کرونا وائرس کے تیسرے لہر کے پیش نظر اکسیجن کی کمی کی وجہ سے انڈیا میں سینکڑوں اموات ہوچکے ہیں ۔اسی حوالے سے بھارت کی این جی او ‘سیڈ ٹرسٹ’ نے پاکستان کی صارم برنی ٹرسٹ کو خط لکھا ہے جس میں 10 آکسیجن ٹینک عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس کے بعد انسان دوست سماجی کارکن صارم برنی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ بھارت کی این جی او سیڈ ٹرسٹ نے اُن سے 10 آکسیجن کے ٹینک دینے کی اپیل کی ہے، صارم برنی ٹرسٹ کے لیے تنہا 10 آکسیجن کے ٹینک فراہم کرنا ممکن نہیں اس لیے حکومت پاکستان مدد کرے تاکہ بھارت کو مطلوبہ آکسیجن پہنچائی جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق سماجی کارکن صارم برنی نے وزیراعظم کو مزید واضع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کورونا کی مشکل گھڑی میں بھارت کا ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔

بھارت کے تمام فلاحی اداروں کا کہنا ہے ملک میں اکسیجن کی کمی کی وجہ سے کرونا کے مریض مسلسل مررہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے صحت کا نظام آکسیجن کی ضرورت پوری نہیں کر پا رہا۔اگر صارم برنی ٹرسٹ کا ادارہ ہمیں آکسیجن عطیا کریگا تو ہم ملک مین کرونا کے مریضوں کا علاج کر پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز