کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے بیان میں ڈان نیوز چینل کے بیوروچیف اور سنیئر صحافی سید علی شاہ کو ایک سیاسی جماعت کے ذمہ دار عہدیدار کی جانب سے ٹیلیفون برابھلا کہنا اور دھمکی دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صحافیوں کیخلاف اس طرح کے پرتشدد اور نازیبا اقدامات کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ڈان نیوز چینل کے بیوروچیف کے ساتھ جو ہتک آمیز رویہ اختیارکیاگیا اس کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ جماعت کو اگر کسی رپورٹ کے حوالے سے اعتراض یا تحفظات تھے تو اسے اخلاقی دائرے میں رہ کر اپنا موقف دینا چاہئے تھا کسی کی بے عزتی کرنا ‘برا بھلا کہنا ‘ہتک آمیز رویہ اختیار کرنا نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ ایک سیاسی یا مذہبی جماعت کے عہدیدار کے شایان شان بھی نہیں بیان میں کہاگیا ہے کہ بی یو جے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کردی ہے کہ اخلاقی دائرے سے باہر اختیار کیے جانے والے کسی بھی رویہ کو برداشت نہیں کیا جائیگا ہم تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے اور نمٹانے کے قائل ہے مگر زورزبردستی اپنا موقف کسی پر ٹھونسنے کی قطعی طور پر اجازت نہیں دی جائیگی بیان میں مذکورہ جماعت کے قائدین سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ اس واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا قانونی حق استعمال کرنے سے گریز نہیں کیا جائیگا ۔