چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںصحافی شاہزیب جیلانی کے خلاف مقدمہ درج

صحافی شاہزیب جیلانی کے خلاف مقدمہ درج

کراچی( ہمگام نیوز )تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی شاہزیب جیلانی پر ملک کے بے لگام سیکیورٹی اداروں کے خلاف دو ٹوک موقف رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
مولوی اقبال حیدر ایڈوکیٹ نے ایف آئی اے کو درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ 18 مارچ کے ایک پروگرام میں شاہ زیب جیلانی نے ملک کے سیکورٹی اداروں کے لیے توہین آمیز زبان استعمال کیا اور یہ تاثر دینے کی بھی کوشش کی کہ لوگوں کی جبری گمشدگی میں پاکستانی سیکیورٹی ادارے ملوث ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سیاسی نظام میں مداخلت کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے.
ایف آئی اے نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ زیب جیلانی کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم شاہ زیب نے اس حوالے سے عدالت سے رجوع کیا اور ایک لاکھ روپے ضمانت کے بدلے انہیں سندھ ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری مل گئی ہے.
شاہ زیب جیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے ایک عرصے سے جبری گمشدگیاں ہو رہی ہیں مگر گمشدگی کا سلسلہ پھر لاہور اور اسلام آباد سے بھی ہونے لگے جس سے یہ معاملہ مین اسٹریم میں آگیا ہے تو میں نے اسے صحافتی انداز میں کور کیا.
شاہزیب جیلانی نے مزید کہا کہ اگر ریاست کو کسی کے ساتھ شکایت ہے تو انہیں قانون کے دائرے میں لا کر ان کے خلاف کارروائی کرے اس بات پر مجھ سے ناراضگی سمجھ سے بالا تر ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز