Homeخبریںصحبت پورکے علاقے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پر ڈنڈوں سے حملہ

صحبت پورکے علاقے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پر ڈنڈوں سے حملہ

صحبت پور ( ہمگام نیوز) صحبت پور کے قریب پولیو کی ٹیم پر حملہ ایک لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمی لیڈی ہیلتھ ورکر کو ہسپتال پہنچادیا ۔تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے جھنڈا تالاب کے قریب گوٹھ مجیب خان کھوسہ میں پولیو کی ٹیم پر گھر والوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہوگئی جسکو مقامی اسپتال جھنڈاتالاب پہنچادیا گیا ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ملک محمد علی تھانہ کی پولیس اور ایف سی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا اور حملہ آور کو پولیس نے پکڑ کر تھانے منتقل کردیا ۔واقع کے متعلق زخمی لیڈی ہیلتھ ورکر بتایا کہ وہ گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ ایک گھر میں پولیو کے قطرے پلانے کے بعد جب وہ بچے کے ہاتھ پر نشان لگا رہی تھی کہ اچانک ایک نوجوان لڑکے نے اس پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا اور کہا کہ تم ہمارے گھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے کیوں پلائے ہیں ۔یہ کہ کر اس نے ڈنڈوں سے جا بجا حملے کردیے جس کے بعد میں بے حوش ہوگئی اور مجھے ہسپتال منتقل کردیا

Exit mobile version