یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںصومالیہ: موغادیشو میں خودکش بم دھماکا، حکومتی ترجمان زخمی

صومالیہ: موغادیشو میں خودکش بم دھماکا، حکومتی ترجمان زخمی

موغادیشو(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش بم دھماکے میں حکومتی ترجمان زخمی ہوگئے۔

حکومتی میڈیا اور ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کے فوٹو گرافر کے مطابق خودکش دھماکا حکومتی ترجمان کے گھر کے سامنے کیا گیا۔

دھماکے میں زخمی حکومتی ترجمان محمد ابراہیم موالیمو کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، مذکورہ بالا فوٹو گرافر کے مطابق دھماکے کی جگہ پر انسانی اعضا پڑے ہوئے تھے۔

صومالی حکومت کے میڈیا ادارے کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا موگادیشو کے ایک روڈ جنکشن پر ایک خودکش بمبار نے کیا اور کسی گروپ نے ابھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی فوری طور پر یہ پتہ چل سکا ہے کہ اس حملے میں کون ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز