شنبه, اپریل 26, 2025
Homeخبریںصومالیہ میں ملٹری ٹریننگ کیمپ پر خودکش حملہ:

صومالیہ میں ملٹری ٹریننگ کیمپ پر خودکش حملہ:

موغادیشو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈسک رپورٹس کے مطابق صومالیہ میں ملٹری ٹریننگ کیمپ پر خودکش بمبار نے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق موغادیشو میں فوج میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے لئے ایک ٹریننگ کیمپ لگایا گیا تھا۔ کیمپ کے باہر اہلکاروں کی لمبی قطار لگی ہوئی تھی کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا۔

صومالی آرمی آفیسر محمد عدن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا اور حملہ آور نے اہلکاروں کے درمیان قطار میں کھڑے ہو کر خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ خودکش حملے میں نئے بھرتی ہونے والے 15 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز