موغادیشو(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک سٹنگ آپریشن کے دوران صومالی سیکورٹی فورسز نے دہشتگرد گروہ الشباب کے 12 سینئر جنگجوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
قومی انٹیلی جنس اینڈ سیکورٹی ایجنسی (این آئی ایس اے)نے جمعرات کو بتایا کہ اس کی سیکورٹی فورسز نے شورش زدہ شہر میں کی جانیوالی کارروائی کے دوران الشباب کے نیٹ ورک کو بھی تباہ کر دیا ہے۔این آئی ایس اے نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری فورسز نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران الشباب عسکریت پسندوں کے 15 عہدیداروں کو نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں میں سے 12 مارے گئے۔ صومالی عوام کی حفاظت اور سلامتی ہمارا قومی فرض ہے۔رواں ہفتے موغادیشو میں الشباب عسکریت پسندوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کی یہ دوسری کارروائی ہے۔