بارکھان ( ہمگام نیوز) ضلع بارکھان کے علاقے رکنی میں زلزلے کے جھٹکے فوری طورپر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ضلع بارکھان کے علاقے رکنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہ حراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ کا درود شروع کردیا ۔ رات گئے تک رکنی اورد یگر علاقوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ریکٹل سکیل پرزلزلے جھٹکے ریکارڈ نہیں ہوسکے۔