پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںطالبان نے افغان عوام اور افغان فورسز پر حملوں میں اضافہ کر...

طالبان نے افغان عوام اور افغان فورسز پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے. امریکی رپورٹ

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے افغان مشن پر نظر رکھنے والے انسپکٹر جنرل کے دفتر کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے سال 2021 کے پہلے تین ماہ کے دوران امریکہ سے ہونے والے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے امریکی اور اتحادی افواج پر حملے نہیں کیے، لیکن افغان عوام اور افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان نے دہشت گرد گروپ القاعدہ کے ساتھ قریبی روابط بھی برقرار رکھے ہیں اور ساتھ ہی بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی بھی جاری رکھی ہے۔

دریں اثنا یہ سب کچھ ایسے وقت پر ہوتا رہا ہے، جب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن بات چیت کسی پیش رفت کی طرف بڑھنے میں ناکام نظر آرہی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ طالبان ممکنہ طور پر افغان آبادیوں کے گڑھ اور سرکاری فوج کے خلاف کسی بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔ جبکہ سال کی ابتدائی سہ ماہی میں افغان شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آئے، جن میں سرکاری افسران، اساتذہ صحافی، طبی عملے کے ارکان اور مذہبی رہنما شامل تھے اگرچہ طالبان ان کارروائیوں کی زمہ داری قبول نہیں کرتے، امریکی اور افغان حکام الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ افغان عوام کو خوفزدہ کرنے اور افغان حکومت کے بارے میں بد اعتمادی پیدا کرنے کے لئے ایسے اقدامات کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوں جوں افغانستان میں تشدد بڑھتا رہا، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر کام کرنے والی ٹیمیں کسی بامعنی سمجھوتے تک پہنچنے میں ناکام رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز