Homeخبریںطالبان نے ملا عمر کی سوانح شائع کر دی

طالبان نے ملا عمر کی سوانح شائع کر دی

ہمگام نیوز۔ افغان طالبان نے اپنے پراسرار رہنما ملا عمر کی سوانح اپنی ویب سائٹ پر شائع کر دی ہے۔ خبر رساں ادارہ اے ایف پی کے مطابق یہ سوانح ملا عمر کے طالبان کی سربراہی کے انیس سال پورے ہونے کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ سوانح میں بتایا گیا ہے کہ ملا عمر اب بھی جہادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ اس کتاب میں مزید لکھا ہےکہ دشمن کی جانب سے ہمہ وقت سراغ لگائے جانے کی کوششوں کے باوجود ملا عمر کی روز مرہ کی زندگی پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے اور وہ اب بھی اسلامی امارات کی جہادی سرگرمیوں کی قیادت کرتے ہیں۔ سوانح نگار کے بقول ملا عمر کا پسندیدہ ہتھیار آر پی جی سیون گرینیڈ لانچر ہے۔

Exit mobile version