جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںطالبان پاکستان کی پروکسی ہیں: افغان نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر

طالبان پاکستان کی پروکسی ہیں: افغان نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر

کابل ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کے رپورٹس کے مطابق افغانستان کے نیشنل سیکورٹی کے مشیر احمداللہ محب نے کہا ہے افغانستان  میں کبھی بھی پراکسیوں کی حکمرانی نہیں ہوگی ۔

  انہوں نے فارن افیئرز کے کونسل میں کہا ہے کہ طالبان پاکستان کی پروکسی اور آئی ایس آئی کے لوگ ہیں ۔ افغانیوں کو کبھی بھی قبول نہیں ہوگا۔ پاکستانی ان پر حکمرانی کریں جس کو اپنے ہی عوام کو چلانے میں مشکل پیش آرہی ہو۔ 

انہوں نے مزید کہا ہم نے جب سپر پاور سویت یونین کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا تو یہ سوچ سے باہر ہے کہ  پسماندہ ملک کی  پروکسی کی کیسے غلامی کرینگے؟ جس کی اپنی  ہی عوام ان سے تنگ ہو ۔

انہوں نے مزید کہا کہ “افغانستان نے سویت یونین کی حکمرانی کو قبول نہیں کیا تھا جبکہ کہ وہ طالبان سے بہتر تھے وہ کبھی بھی شادی ہالوں میں دھماکے نہیں کرتے تھے”۔ 

 افغان کبھی بھی کسی کی زبردستی نافذ نظریے یا حکمرانی کی تابع نہیں رہے ہیں۔

واضع رہے حال ہی میں پاکستانی وزیراعظم نے خود اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ آئی ایس آئی اور پاکستان آرمی نے القاعدہ اور دوسرے شدت پسند مزہبی گروہوں کو افغانستان  میں تربیت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز