یکشنبه, جون 15, 2025
Homeخبریںطالبان کی شورش کے خاتمے کے لیے جلد امن معاہدے کیلئے پر...

طالبان کی شورش کے خاتمے کے لیے جلد امن معاہدے کیلئے پر امید یے:افغان صدر

کابل (ہمگام نیوز) امریکہ کی اولین تحقیقی یونیورسٹی ’جان ہوپکنز یونیورسٹی‘ جہاں وہ خود بھی پروفیسر رہ چکے ہیں، میں ویڈیو خطاب کے ذریعے ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں یہ معاملہ ’اگر‘ کی کیفیت سے نکل چکا ہے اور اب بات ہے ’کب‘ کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام جنگوں کا اختتام سیاسی حل کے ذریعے ہونا چاہیے یہاں بہت کم ایسی جنگیں ہیں خاص کر 21ویں صدی کی جنگیں جن کا اختتام فوجی طریقے سے ہوگا۔افغان صدر جو آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں، کا کہنا تھا کہ انہوں نے جون میں طالبان کو غیر مشروط جنگ بندی کی پیشکش کی اور خبردار کیا تھا کہ پاکستان کی مبینہ مداخلت طویل مدتی دشمنی میں اضافہ کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے ایک روز قبل ہی 2 اہم طالبان رہنماؤں کو رہا کیا ہے جو افغانستان کے تقریباً نصف حصے پر قابض عسکری گروہوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب امریکی اعلی عہدیدار ’زلمے خلیل زاد‘ خطے کے دورے پر ہیں جس کے دوران وہ پاکستان، افغانستان ، متحدہ عرب امارات اور قطر بھی گئے۔خیال رہے ’زلمے خلیل زاد ‘ کے گزشتہ دورے کے بعد بھی پاکستان نے ایک اہم طالبان رہنما، عبدالغنی برادر کو رہا کیا تھا، جنہیں 8 سال قبل امریکا اور پاکستان کے مشترکہ آپریشن میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ برس فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے اعلان کے بعد افغانستان میں کشیدگی کے خاتمے کے پر امن حل کی کوششوں میں گزشتہ کچھ ماہ میں تیزی آئی ہے۔جبکہ ادھر افغانستان میں طالبان کی جانب سے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر حملے کیے جارہے ہیں جس میں بڑے شہروں پر کی گئی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز