Homeخبریںطالبان کی مدد کیلئے آئی ایس آئی نے جیش العدل کے 600...

طالبان کی مدد کیلئے آئی ایس آئی نے جیش العدل کے 600 جنگجو افغانستان روانہ کیا ہے، رحمت اللہ نبیل

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان کی مدد کیلئے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے جیش العدل کے 600 جنگجو افغانستان روانہ کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ طالبان اور جیش العدل کے درمیان اختلافات کے باوجود پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے طالبان کی مدد کیلئے 600 سو کے قریب جیش العدل کے جنگجوؤں کو افغانستان کے صوبے نیمروز، ہرات اور فراہ روانہ کیا ہے۔

رحمت اللہ نبیل نے مزید کہا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے جیش العدل کے 600 سو جنگجوؤں کو بلوچستان کے علاقے دالبندین، نوشکی، ماشکیل اور پنجگور سے روانہ کیا ہے اور انہیں ہر طرح کی جنگی ساز و سامان سے لیس کیا ہے۔

Exit mobile version