شنبه, فبروري 22, 2025
Homeخبریںطالبان کے زیر قبضہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کرتباہ...

طالبان کے زیر قبضہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کرتباہ ، تین جاں بحق

کابل (ہمگام نیوز ) طالبان کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہو گیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

امریکی ساختہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر جسے طالبان نے مال غنیمت کے طور پر زیر استعمال رکھا ہواتھا۔ یہ ہیلی کاپٹر ایک سال قبل طالبان کے قبضے میں ایا تھا جو ہفتے کے روز حادثے میں تباہ ہوا ہے۔

طالبان اس ہیلی کاپٹر سےتربیتی مقاصد کے لیے کام لے رہے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ امریکیوں نے جب یہ محسوس کر لیا تھا کہ وہ اپنے یہ آلات اپنے ساتھ نہیں لے جاسکیں گے اور طالبان کے ہی ہتھے چڑھ جائیں گے تو امریکییوں نے اپنے ہیلی کاپٹروں وغیرہ کو خود ناکارہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز