کوئٹہ (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ طالبعلم فاروق ولد سخی داد 28 مئی سے تاحال لاپتہ ہیں ۔ یقین دہانیوں کے باوجود بازیابی نہیں ہوسکا۔ فیملی نے جلد بازیابی کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقہ تجابان کے رہائشی طالب-علم 16 سالہ فاروق ولد سخی 28مئی2024 سے تاحال لاپتہ ہے۔ فیملی کے مطابق لاپتہ فاروق سخی حال ہی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات دے کر کوئٹہ میں تیاری کے لیے آئے ہوئے تھے۔
فیملی کے مطابق 28 مئی 2024 میں فاروق بلوچ کو رات کے 2 بجے اپنے 6 ساتھیوں سمیت سی ٹی ڈی نے عارف پلازہ ای ون سٹی بروری روڈ کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
چار روز گزرنے کے بعد ان کے 5 ساتھی بازیاب ہوگئے مگر فاروق اب بھی لاپتہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بروری روڈ میں ایف آئی آر درج کرنے گئے تو پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا تو مجبوراً بروری روڈ احتجاجً بند کردیا۔ بعد میں ہم نے دو دن کا وقت دیا مگر پھر بھی تاحال ایف آئی آر درج نہیں کیا گیاہے جس کے بعد مجبورا 3 جون کوہم نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا مگر اب بھی نہ ہی ہماری ایف آئی آر لی گئی ہے اور نہ ہی فاروق بلوچ کے متعلق کوئی بھی معلومات ہمیں دیا گیا ہے۔
فیملی نے مزید کہا ہے کہ لوگ عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ہم کبھی پولیس تھانہ کبھی سڑکوں پر دھرنا دینے پرمجبور ہیں ان تمام صورتحال میں فیملی اذیت میں مبتلا ہے۔ فیملی نے عاجزانہ طورپر حکومت اورمتعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے عدالت میں پیش کیا جائے اس طرح غائب کرکے ہمیں ذہنی اذیت میں مبتلا نہ کیا جائے ۔