اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںطعبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہم محکمہ صحت کے شانہ بشانہ...

طعبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہم محکمہ صحت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے:بی ڈی ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ بی ڈی ایف بلوچستان کے غریب عوام کو طعبی سہولیات گھر کی دہیلز تک مہیا کرنا اور بلوچ ڈاکٹرز کے حققوق کے حصول کے لیے محکمہ کے مثبت اقدامات کا ساتھ دیگی۔ گزشتہ روز نئے سکریٹری ہیلتھ سے ملاقات میں BDF کے وفد نے
سکریٹر ی صحت سے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی۔ نئے میڈیکل کالجز ۔ ڈاکٹرز کو درپیش ماساہل پر تفصلی گفتگو ہوئی ۔جنہیں سکریٹری ہیلتھ نے غور سے سنا اور ان کے حل کی یقین دہانی کراہی اور محکمہ کی بہتری کے لیے BDF کے مثبت روئے کو سراہا۔
دریں اثناء بی ڈی ایف نے اسلام آباد میں بلوچ طلبا پر پولیس تشدد کی پر ذور مذمت کرتے ہوے مطالبہ کیا کہ طلباء کے مطالبات فوری طور پر پورے کیے جائے اور گرفتار اسٹوڈنٹس کو فی الفور رہا کیاجائے زخمی طلبا کو مالی مدد دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز