کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ طلباء کا گوادر، قلات اور پنجگور میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کیا ہے –
تفصیلات کے مطابق مختلف علامیوں میں جاری کیے گئے اعلانات کے مطابق بلوچستان اور صوبے بھر کی طلباء تنظیمیں کل قلات، پنجگور اور گوادر میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرینگے۔ طلباء و طالبات نے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا سلسلہ اپنے دو ساتھیوں کی عدم بازیابی کے خلاف شروع کر رکھی ہے ان کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی ہاسٹل سے پاکستانی خفیہ اداروں نے جبری طور پر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردئیے ۔
طلباء تنظیموں نے اس ضمن میں حکومت کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی سے دو ملاقاتیں بھی کی ہیں مگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ طلباء اپنے ون پوائنٹ ایجنڈے پر کھڑے ہیں کہ ان کے لاپتہ طلباء کو بازیاب کیا جائے جس کے بعد وہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے دینگے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کی مادر یونیورسٹی جامعہ بلوچستان گزشتہ پندرہ دنوں سے بند ہے اور جامعہ کے طلباء مرکزی گیٹ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ طلباء کی یہ تحریک بلوچستان سے باہر بھی چل رہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور اور ملتان میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں جہاں لاپتہ طلباء کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جبکہ کل اوتھل میں بھی کلاسز کا بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔