سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںطوفانی بارشوں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی

طوفانی بارشوں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی

طوفانی بارشوں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی

بلوچستان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی ہے، گزشتہ شب تیز بارش کی وجہ سے تربت بازار پوری طرح پانی سے بھر گیا، تربت کے علاقے آبسر میں ایک مکان کی چھت بھی گری جس کے سبب 3 افراد زخمی ہوگئے، بارش کی وجہ سے کیچ ندی (کیچ کور) پانی سے بھر گئی اور کلاتک کے مقام پر تین افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے، ندی میں پھنسے افراد کو پانی سے نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیم جاہ وقوع پر پہنچ گئ، تاہم ابھی تک انہیں پانی سے باہر نکلنے کی اطلاع موصول نہیں ہوی ہے۔

واشک سمیت ناگ، بیسیمہ، رخشان، پتک اور شرینزہ میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، بارش و سیلابی ریلوں کی وجہ سے کئی مکانات پانی سے بھر گئے، اس کے علاوہ تیار فصلوں کو بھی شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ضلح سوراب کے تحصیل گدر میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے کھڑی فصل تباہ ہوی اور بجلی غائب، نشیبی علاقے زیر آب گئی۔

گدر اور گرد نواع میں دوپہر سے شروع ہونے والی بارش سے ندی نا لوں میں طغیانی زمینوں کے بندات ٹھوٹ گئے جس سے کلی زرد خدرانی گدر تالاب کا منظر پیش کرنے لگی کلی کے داخلی و خارجی راستہ مکمل طور بند، کلی کے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا بارش کے پانی کلی  کے گھروں کے اندر داخل مقامی لوگ اور متاثرہ گھروں میں رہائش پزیر سینکڑوں خاندان کھلے آسمان تلے بارش میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جن میں بوڑھے بچے خواتین شامل ہیں

طوفانی بارشوں سے خضدار کے کئی علاقے بری طرح سے متاثر ہوے جن میں کرخ، مولہ، زہری، وڈھ اور نال شامل ہیں، متاثرہ علاقوں میں کئی کچے مکانات کی دیواریں گر گئیں، کھڑی فصل تباہ ہونے کے ساتھ خضدار کے کئی علاقوں میں آمد و رفت مکمل طور پر بند ہوگئی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز