میناب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح 17 جنوری کو ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ایک ہزار سے زائد آبادی والے میناب شہر کے تین دیہات کو مکمل طور پر خالی کرایا جا رہا ہے۔
ان دیہاتوں میں مازگ بالا، مازگ پائین اور تنبک شامل ہیں جو کہ میناب میں استقلال ڈیم کے نیچے کی طرف واقع ہیں۔
میناب کے گورنر سلحشور نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 710 کیوبک میٹر فی سیکنڈ کی گنجائش والے استقلال ڈیم کے تمام دروازے کھول دیے گئے ہیں مزید کہا: بارش کی مقدار اس سے زیادہ تھی۔ زیادہ بارش ہونے کے امکان کی وجہ سے دیہاتوں کا انخلاء تیزی سے ہو رہا ہے۔
ہرمزگان کی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق علاقے میں میناب شہر میں کل سے اب تک 101 ملی میٹر سے زائد بارش ہو چکی ہے۔ اور مزید طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں ـ