یکشنبه, اپریل 27, 2025
Homeخبریںظفراللہ اور غلام فاروق کو بازیاب کیا جائے :اہلخانہ

ظفراللہ اور غلام فاروق کو بازیاب کیا جائے :اہلخانہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور سندھ کے علاقے حیدر آباد سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا ظفراللہ ولد محمد اعظم اور غلام فاروق ولد عبدالرسول کی بے سہارا اور غریب ماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ انکے بیٹوں کو بحفاظت بازیاب کیا جائے.

لواحقین کے مطابق ظفراللہ کو 2013 میں کوئٹہ سے جبری طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا جو چھ سال گزرنے کے باوجود پاکستانی فورسز کی غیر قانونی حراست میں بند ہے. جس کی بازیابی کیلئے انکی بوڑھی والدہ در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں.

دوسری جانب سال 2015 کو سندھ کے علاقے حیدر آباد سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا غلام فاروق ولد عبدالرسول کے لواحقین نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ انکے بیٹے کو بازیاب کیا جائے جو چار سالوں سے بغیر کسی جرم کے پاکستانی زندان میں قید ہے۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا شدہ دونوں بلوچ فرزندوں کی ماؤں نے کہا ہے کہ انکے جوان سال بیٹے ان کے بڑھاپے کا سہارا تھے جنہیں بغیر کسی جرم کے قید میں رکھا گیا ہے غریب اور بے سہارا ماؤں نے انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انکے بیٹوں کی بازیابی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کردار ادا کریں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز