قلات (ہمگام نیوز) 29 ستمبر 2013 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاردان قلات سے قابض پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے ظہور احمد لانگو ولد خیر بخش کے لواحقین نے اپیل کی ہے کہ ظہور احمد لانگو بے قصور ہے اُسے فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔
ظہور احمد کے لواحقین نے مزید کہا ہے کہ مغوی کا نہ کوئی سیاسی سرگرمی تھی نہ کسی سیاسی پارٹی سے وابستگی تھی ۔ ہم نے ظہور احمد کے اغواء ہونے کی ایف آئی آر بھی قلات پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
لواحقین نے مزید کہ کہ اگر مغوی نے کوئی جُرم کیا ہے تو اُسے ریاست کی عدالتوں میں پیش کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں مگر اِس طرح ہمارے پیاروں کو بغیر کسی جُرم کے ٹارچر سیلوں میں رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔