کوئٹہ (ہمگام نیوز) عابد علی کے اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ عابد علی ولد پیر داد کو منظر عام پر لایا جائے۔
اہلخانہ کا کہنا تھا کہ عابد علی امارات میں مزدوری کیا کرتا تھا جنہیں قابض پاکستانی فوج نے 6 مارچ 2020 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پیدارک سے اس وقت اغواء کیا جب وہ شارجہ سے تربت پہنچا اور تربت سے اپنے گھر جمک گوارکوپ کیلئے گاڑی میں روانہ ہوا۔
پیدارک پہنچنے پر ایف سی چیک پوسٹ پر انہیں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے اغواء کیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔
عابد علی کے اہلخانہ نے مزید اپیل کرتے ہوے کہا کہ عابد کو منظر عام پر لایا جائے۔