پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںعاقب چھانڈیو آئی ایس آئی کے ہاتھوں گرفتار

عاقب چھانڈیو آئی ایس آئی کے ہاتھوں گرفتار

کراچی(ہمگام نیوز) کراچی سے انسانی حقوق کے کارکن شازیہ چھانڈیو کے بھائی عاقب چھانڈیو آئی ایس آئی کے ہاتھوں گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ شب قابض پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے سندھ میں انسانی حقوق اور سندھی مسنگ پرسنز کیلئے سرگرم رہنماء شازیہ چھانڈیو کے بھائی عاقب چھانڈیو کو گرفتار کرکے اپنے ٹارچر سیل میں منتقل کردیا۔ گرفتاری کے وقت عاقب چھانڈیو کی بیوی اور بہن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی عاقب چھانڈیو کو 2018 میں لاڑکانہ سے جبری طور پر اغواء کیا گیا تھا جو ایک سال بعد 2019 کو رہا ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ شب آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے انہیں پھر سے جبری طور پر اغواء کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز