سه شنبه, نوومبر 5, 2024
Homeخبریںعالمی دنیا کو جھوٹ اور پروپیگنڈوں سے گمرا ہ نہیں کیا جاسکتا۔...

عالمی دنیا کو جھوٹ اور پروپیگنڈوں سے گمرا ہ نہیں کیا جاسکتا۔ بی ایس ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاہے کہ ریاستی پروپیگنڈوں اور علاقائی باجگزاروں کی پرفریب نعروں سے قومی آزادی کے سوال کو سائیڈلائن پہ نہیں لگا یا جاسکتا عالمی دنیا بلوچ قوم کی آزادی کی تحریک اور اس کی تاریخی تسلسل سے آگاءہے بلوچ شہداءنے اپنی سروں کا نذرانہ دیکرپوری دنیا میں قومی آزادی کی موقف کو اجاگر کیا ہے ترجمان نے شہیدرحمت اللہ شاہیں شہید اقبال مزاری خان شہید علی بگٹی اور دیگر بلوچ قومی شہداءکو یاد کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداءاپنے مقدس اور پاک لہو سے بلوچ قوم کی آزادی اور ایک باوقار مستقبل کے لئے رہنمایانہ کردار ادا کیا وہ نظریاتی طور پر آج بھی ہمارے درمیان موجودہے انہوں نے جس مشن اور فکر کوورثہ کے طور پر چھوڑا وہ آج ریاست کے لئے چیلنج بن چکاہے مادر وطن بلوچستان کے کونے کونے میں ریاستی جارحیت سول آبادیوں پر یلغارعوامی صفوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی تمام کوشش اور کاﺅنٹر انسر جنسی کے تمام حربے اس لئے غیر موثر ہیں کہ بلوچ عوام اپنی شہداءاور اپنی قومی ہیروز کی تقلید کرتے ہوئے جان چکاہے کہ ریاست کے ساتھ ان کا کوئی قانونی قومی اور جغرافیائی رشتہ نہیں بلکہ ریاست بلوچ قوم کو غلام بناکر ان کے وسائل اور سرزمین پر دعویداری کے ساتھ بلوچ قوم کو مصنوعی غربت اور پسماندگی کی گہری کھائیوں میں دھکیل کر ان کی منفر د قومی شناخت کو مسخ کرچکاہے آج بلوچ عوام غلامانہ زندگی پر مشتمل چپراسی گری کی ایک معمولی نوکری اور ریاست کی دست نگری پر رہنے کو اپنی منزل اور مقصد نہیں سمجھتی بلوچ عوام جان چکاہے کہ بلوچ قومی مسئلہ شراکت اقتداراور صوبائی خود مختیاری نہیں بلکہ بلوچ مسئلہ بلوچ وطن کی آزادی ہے ترجمان نے کہاکہ ریاست کالونیل ماسک پہن کر بلوچ قومی تحریک کو احساس محرومی بے چینی لسانی یا ناراضگی کا نام دیکر بلوچ آزادی کی جدوجہد کو ماننے کے لئے تیار نہیں یہ ان کی نفسیاتی شکست ہے کہ واپنے گمراہ کن مہا بیانوں سے بلوچ تحریک آزادی کی تاریخی تسلسل کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈس انفارمیشن پھیلارہی ہے لیکن عالمی دنیا بلوچ قومی تاریخی برٹش قبضہ اور بعدازان ریاستی تسلط سمیت اور تمام تر تاریخی سلسلہ سے آگاہے عالمی دنیا کو جھوٹ اور مضحکہ خیز پروپیگنڈوں سے گمرا ہ نہیں کیا جاسکتا پوری دنیا جانتا ہے کہ بلوچ ایک سیکولر اور مہذب قوم ہے اور بلوچ تحریک نسلی امتیاز پرمبنی کوئی رجعتی تحریک نہیں بلکہ واضح طور پر قومی اور آزادی کی تحریک ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز