چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںعبدالحئی کرد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے :اہلخانہ

عبدالحئی کرد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے :اہلخانہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے مچھ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا عبدالحئی کرد ولد جمعہ خان کے لواحقین نے اپیل کی ہے کہ انکے لخت جگر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر منظر عام پر لایا جائے.

لواحقین کے مطابق عبدالحئی کرد کو 21 مئی 2018 کو پاکستانی فورسز نے مچھ بلوچستان سے جبری طور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا جو دو سال گزرنے کے باوجود بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا جس کی وجہ سے اہلخانہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں.

آخر میں لواحقین نے انسانی حقوق کے ملکی اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ دو سالوں سے پاکستانی غیر قانونی حراست میں قید عبدالحئی کرد کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز