مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 19 اپریل 2016 کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا عبدالشکور ولد فتح علی کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے لخت جگر کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.
واضع رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے اور لاپتہ افراد کے بازیابی کیلئے قائم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے چالیس ہزار سے زائد بلوچوں کو پاکستانی فورسز جانب سے اغوا کیا گیا ہے اور دو ہزار سے زائد بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مل چکی ہے جن میں سے کہیں لاشیں انتہائی مسخ ہونے کی وجہ سے لاوارث دفنائے جا چکے ہیں.